راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے جواینٹ جنرل سکریٹری دتا تریہ ہوسابوسابولے نے جنہوں نے کل شام کہا تھا کہ ہم جنسی جرم کونہیں تصور کیا جاسکتا، آج اپنے بیان کی یہ کہتے ہوئے وضاحت کی کہ ہم جنس میں دلچسپی جرم نہیں ہے مگر اسے ادارہ جاتی شکل
نہیں دی جانی چاہیے۔
انہوں نے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا کہ اس کے لئے سزا دینے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اسے نفسیاتی معاملہ تصور کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنسوں کے درمیان شادی ہم جنسی کو ادارہ جاتی شکل دیتی ہے جس کی ممانعت ہونی چاہیے۔